ضلع نیلم میں 12 ہزار خاندانوں میں خوراک کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے : عبدالشکور
نیلم (نامہ نگار) کوارڈنیٹر بحالی و تعمیر نو متاثرہ علاقہ نیلم عبدالشکور بانڈے نے کہا ہے کہ ضلع نیلم میں برفباری سے متاثرہ 4 یونین کونسلوں میں WFP کے اشتراک سے 12 ہزار خاندانوں میں خوراک کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لیے فوڈ آئٹم صاف وشفاف انداز میں تقسیم کر رہے ہیں۔ دودنیال ،شاردہ میں NRSP جبکہ کیل ،گریس میں ایکٹ کے زیر انتظام WFP کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں ۔لوئر نیلم میں جلد WFP فوڈ فار ورک پراجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ متاثرہ عوام کی بحالی و آبادکاری کے لئے حکومت آزاد کشمیر نے وسائل کو بروئے کار لایا ہے۔ حکومت اور سماجی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو ادارے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔