راولپنڈی پولیس کا اہلکارٹریفک حادثے میں جاںبحق
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سہالہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں راولپنڈی پولیس کا کانسٹیبل زاہد مجید شہید ہو،گیا کانسٹیبل زاہد مجید تھانہ کہوٹہ تعنیات تھے، جو ڈیوٹی کے لیے موٹر سائیکل پر تھانہ کہوٹہ جا رہے تھاسہالہ ڈپو کے نزدیک ڈمپر سے حادثہ پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل، ایس ایچ او کہوٹہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیشہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی او کہوٹہ، سمیت پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔