دارالعلوم تعلیم القرآن کا سالانہ جلسہ تقسیم اسنادودستاربندی 7مارچ کوہوگا
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازارکے ناظم مولاناگوہررحمن ہزاروی کے اعلان کے مطابق مدرسہ ہذاء کاسالانہ جلسہ تقسیم اسناد،ودستاربندی مدرسہ کے سربراہ جانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی کی زیرصدارت سات مارچ کوراولپنڈی میںمنعقد ہوگا، جلسہ کاآغا زمتصل بعدنمازمغرب کیاجائے گا،جو رات گئے تک جاری رہے گا،سالانہ جلسہ کے موقع پرشیخ الحدیث مولاناعون الخالق مدرسہ کے طلبہ کوحدیث پاکؐ کی مشہورکتاب بخاری شریف کاآخری سبق بھی پڑھا ئینگے،مولاناگوہررحمن کے مطابق مدرسہ کے سالانہ جلسہ میںکراچی ،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد، گجرات ،سرگودھا، جہلم،چکوال،تلہ گنگ، ا ٹک،ا سلام آباد ،مانسہر ہ،ھزارہ ڈویژن،پشاور ،نوشہرہ،مردان او رمیانوالی کندیاںشریف سے جیدعلماء کرام بھی شرکت کرینگے،اورمختلف دینی موضوعات پرعلماء کرام کاخصوصی خطاب ہوگا،امسال مدرسہ کے مختلف تعلیمی شعبوں سے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کی جانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی اپنے ہاتھوںسے دستاربندی کرینگے۔