ورلڈپاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام سیدنا صدیق اکبرؓ کی یاد میں سیمینار
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی یاد میں سیمینارایوان امیرشریعت مسلم ٹائون لاہورمیں مرکزی نگران میاں محمد اویس کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سلمان منیر،علامہ محمدممتاز اعوان ، پیر سید ولی اللہ ،مولانا نعیم بادشاہ ،حافظ شعیب الرحمن،مفتی عاشق حسین ،مولانا اسلم ندیم ،قاری محمد حنیف حقانی،مولانا محمدمنسوب رحیمی اور پیر طارق محمود نقشبندی نے خلیفۃ المسلمین جانشین مصطفیؐ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کی اشاعت اسلام کے لیے بے پناہ خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ سیدنا صدیق اکبرؓ تحفظ ختم نبوت تحریک کے بانی اور پہلے سپہ سالارہیں اپنے دورخلافت میں اس وقت کے جھوٹے مدعی نبوت مسلیمہ کذاب سمیت ہزاروںمرتدین کو واصل جہنم کرکے ختم نبوت کا پرچم بلندکیا۔