عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے:خالد جوئیہ‘ رائوشہاب
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکومتی وزیروں مشیروں کی غیر سنجیدگی بدزبان اور غلط پالیسیوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے حج مہنگا کر دیا حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہے لیکن حکومت نے اسکو بھی مہنگائی کے زمرے میں ڈال دیا انہوں نے کہا ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر کسی ایک چیز کی قیمت میں بھی کمی نہیں ہوئی حکومت کا کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کئے بغیر مہنگائی پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا دس ارب کا حکومتی ریلیف پیکج اونٹ کے منہ میں زیرہ رکھنے کے برابر ہے حکومت کے نام نہادوزیر مشیر عمران نیازی کو غلط مشورے دے رہے ہیں ۔