جھولا جھولتے ہوئے سونے سے نہ صرف بہتر نیند آتی ہے بلکہ یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے،سائنسدان
اسلام آباد (اے پی پی)سائنسدانوں نے کہا ہے کہ جھولا جھولتے ہوئے سونے سے نہ صرف بہتر نیند آتی ہے بلکہ یادداشت بھی بہتر ہوجاتی ہے۔ بچوں کو جھولے دیں تو اْن کو بہتر نیند آتی ہے لیکن اب ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بالغ افراد کو بھی اِس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف جنیوا کے محققین نے ایک ایساخاص بستر بنایا ہے جو ساری رات آہستہ آہستہ جھولے دیتا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق جھولنے سے زیادہ دیر تک دماغ میں چلنے والی برقی لہریں آہستہ ہو جاتی ہیں جس سے گہری نیند آتی ہے اور یادداشت بھی بہتر ہوجاتی ہے۔دوران تحقیق الیکٹروڈز کے ذریعے دماغ میں چلنے والی برقی لہروں کا تجزیہ کیا گیا اوریہ بات سامنے آئی کہ جھولنے سے گہری نیند کا عرصہ بڑھ جاتا ہے جبکہ اس لوگوں کی یادداشت بھی بہترہوتی ہے۔