سعودی ولی عہد کا دورہ عالم اسلام کے لئے تقویت کا باعث بنے گا : مولانا حامد الحق حقانی
ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے صوبہ خیبرپی کے کے جنوبی اضلاع کے دورے کے موقع پر اجتماعات اور مولانا سمیع الحق شہیدؒ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا دورہ دونوں ممالک اورخصوصاً عالم اسلام کے لئے تقویت کا باعث بنے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ نازک وقت میں پاکستان اور عالم اسلام کے ہر قسم کے ناگفتہ بہ حالات میں بھرپور سیاسی و مالی تعاون کیا ہے۔ ولی عہدمحمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا موجودہ دورہ بھی پاکستان ،افغانستان بلکہ برصغیر پر خوشگوار اثرات کا حامل ہوگا۔