نیب کا دوہرا معیار، کردار بے نقاب ہوچکا: سعید غنی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں آرکیالوجی کے ڈائریکٹر کی گرفتاری پر عمران خان اینڈ کمپنی کی بوکھلاہٹ توجہ طلب ہے۔ کٹھ پتلی وزیراعظم عبدالصمد کی گرفتاری کے بعد کیوں خوفزدہ ہیں؟ وزیراعلیٰ کے پی بھی عبدالصمد کی گرفتاری پر پریشان نظر آرہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کو اتنا بے چین تو نیب کے قیدی پروفیسر کی ہتھکڑی لاش نے بھی نہیں کیا تھا جتنا عبدالصمد کی گرفتاری کے بعد بے چین نظر آتے ہیں۔ چیئرمین نیب کا نوٹس اور قبل از وقت بیان بھی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا دوہرا کردار اور دوہرے معیار بے نقاب ہو چکے ہیں۔ نیب سلیکٹڈ وزیراعظم کی مرضی کا احتساب کر رہا ہے جو کسی کو منظور نہیں۔