اسدقیصر کے خلاف پروپیگنڈا منافقانہ سوچ کا عکاس ہے: ڈپٹی سپیکر قاسم سوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بیان میں کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق جاری منفی پروپیگنڈا کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اسد قیصر کا تعلق تحریک انصاف کے سب سے پرانے کارکنان میں ہوتا ہے شکست خورد لوگوں کو پاکستان کی کامیابی اور ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اسد قیصر مشکل حالات میں بہترین طریقے سے ہاؤس چلا رہے اور حکومت کے ساتھ مسلسل مشاورت میں ہیں۔ اسد قیصر کے خلاف تمام پروپیگنڈے بے بنیاد اور منافقانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں نیا پاکستان اور اسد قیصر لازم وملزوم ہیں۔