فنکاروںنے ولی عہدسعودی عرب کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
لاہور (کلچرل رپورٹر)شوبز سے وابستہ افراد نے سعودی عرب کے ولی عہد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔سینئر اداکار مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے سے پاکستان کو بہت فائد ہ پہنچے گا ۔سعودی عرب کی پاکستان سے سرمایہ کاری میں ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور دیگرممالک بھی پاکستان میںسرمایہ کاری کریںگے ۔اداکار کاشف محمودکاکہنا تھا کہ سعودی شہزادے کا سرمایہ پر امادہ ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔انہیں معلوم ہے کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن نہیں ہوگی ۔ یہ وزیر اعظم پراعتماد ہے اور پاکستان کے نہایت خوش آئند ہے ۔اداکارہ ثناء کا کہناتھا کہ خوشی کی بات ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد حکومت کی دعوت پر پاکستان میںآرہے اور امیدہے کہ سعودی عرب پاکستان میںکثیرسرمایہ کرے گا۔اداکارہ میرا کاکہنا تھا کہ ملک کو اس وقت سرمایہ کاری کی اشدضرورت ہے ۔حکومت کی کاشوں سعودی عرب سرمایہ کاری کرتا ہے تو آنے والے وقت میں ملک ترقی کرے گا۔