تین روز پپٹ انٹرنیشنل فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا
لاہور (کلچرل رپورٹر)رفیع پیرتھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام تین روز پپٹ انٹرنیشنل فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا جس کا اہتمام رفیع پیرکلچرل سنٹر میںکیا گیاہے ۔فیسٹیول میں پاکستان کے مختلف شہروں کے پتلی تماشہ گروں کے علاوہ جرمنی ، ترکی او رانڈونیشیاکے گر وپس اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف پتلی تماشہ گروں کے شو کے علاوہ گلوکار کرشن لعل بھیل نے بھی پرفارم کیا ۔شائقین کی بڑی تعدادنے فیسٹیول میں شرکت کی ۔