تین مسلح ڈاکوئوں نے معروف تاجرحاجی ہارون کو گھر کے اندرقتل کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ مورگاہ کے علاقے گلشن جلیل میں تین مسلح ڈاکو راولپنڈی صدر کینٹ کے معروف تاجر کے گھر داخل ہوگئے اور ان کی پوتی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقدی ، طلائی زیورات حوالے کرنے کا کہا اس دوران ڈاکوئوںکے نرغے سے بچی کو چھڑانے کیلئے اس کا والدارشد آگے بڑھا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے بچی کے 69 سالہ دادا حاجی ہارون دل میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے وہ کشمیر روڈ صدر میں عینک سازی کی مشہور دکان حاجی عثمان اینڈ سنز کے مالک تھے وہ جب گھر گئے اور کھانا کھانے کیلئے بچوں کے ساتھ بیٹھے تو اسی دوران تین مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے اور وہاں موجود کمسن پوتی کو یرغمال بنا کر گھر والوں کو ہینڈز اپ کرادیا اس دوران بچی نے شور مچایا تو اس کے والد نے بچی کو ڈاکوئوں کے نرغے سے چھڑانے کی کوشش کی اس دوران مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے بچی کا دادا موقع پر جاں بحق ہوگیا اس واردات کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران کینٹ کے جنرل سیکرٹری ظفر قادری بھی وہاں پہنچ گئے پولیس کی بھاری نفری بھی تاجر کے قتل کی اطلاع پر پہنچ گئی ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ بھی مقتول تاجر کے گھر گئے اور غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا دریں اثناء صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائے انہو ںنے اس امر کا اظہار راولپنڈی کے علاقہ مورگاہ میں ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونے والے تاجر ہارون قریشی کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے صوبائی وزیر قانون اس موقع پر زخمی ہونے والی بچی کے گھر بھی گئے اور اس کی خیریت دریافت کی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے تھانہ مورگاہ میں واردات کے متعلق اب تک ہونے والی تفتیش پر بریفنگ لی اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات دیئے اور کہا کہ موجودہ حکومت جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کی شام حاطہ فضل الہیٰ میں ادا کی گئی جس میں کینٹ کے تاجروں سمیت شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔