جاز کے عامر ابراہیم کوVeonگروپ کے ہیڈ ایمرجنگ مارکیٹ کا اضافی چارج تفویض
کراچی(کامرس رپورٹر) Veon Group Limited نے جان ایڈی کی جگہ عامر حفیظ ابراہیم کو ہیڈ ایمرجنگ مارکیٹس (الجزائر، پاکستان اور بنگلہ دیش) منتخب کرلیا اس اضافی چارج کے ساتھ وہ بطور سی ای او جاز بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔عامر کی نئی ذمہ داریوں میں الجزائر، بنگلہ دیش اور پاکستان میں Veon کے کاروبار کی نگرانی شامل ہے ۔ جاز کے سی ای او کی حیثیت سے انہوں نے موبی لنک اور وارد کے انضمام کو کامیابی سے مکمل کر کے مضبوط نتائج کا مظاہرہ کیا.عامر نے دو دہائیوں سے زیادہ بین الاقوامی تجربے کو کئی صنعتوں میں ایک سینئر ایگزیکٹو کے طور پر حاصل کیا ہے۔