سی اے ایس اوپن گالف مطلوب احمد نے اول پوزیشن پر جگہ بنالی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے ایئر مین گالف کلب میں جاری 37 ویں سی اے ایس گالف اوپن کے دوسرے روز معروف گالف مطلوب احمد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ مطلوب احمد نے 4 انڈر پار140 کے ساتھ اول جبکہ پاکستان نمبر ون شبیر اقبال نے 3 انڈر پار141 کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب پہلے رورز کے لیڈر محمد عالم اپنی اول پوزیشن برقرار رکھ نہ سکے اورایک انڈرپار143 کے ساتھ سوم پوزیشن پر پہنچ گئے ان کے ساتھ کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ اور طلعت اعجاز نے بھی اس اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر سوم پوزیشن پر جگہ بنالی۔دوسری جانب امیچور کٹیگری میں غضنفر محمود نے2 انڈر پار146 کے ساتھ اول رابن سنگھ نے اور محمد شریف نے 2 انڈر پار142 کے ساتھ دوم اور خالد محمود نے ایک انڈر پار143کے ساتھ سوئم پوزیشن پر جگہ بنالی۔ ایونٹ کے دوسرے روزبھی کوئی گالفرز ہول ان ون کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔