چوتھی بگ بیش کرکٹ لیگ ، ٹائٹل کے دفاع میں برائٹ جیم خانہ سرخرو
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چوتھی بگ بیش کرکٹ لیگ کا شاندار فائنل برائٹ جیم خانہ نے مسلسل دوسری بار جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔جوجی اسپورٹس کو آسان مقابلے کے بعد 74رنز سے شکست کا سامنا۔ برائٹ جیم خانہ نے مقررہ 20اوورز میں 198رنز اسکورکئے۔سید علی نسیم نے ناقابل شکست 55رنز آصف اعوان نے 43رنزسہیل فضل 32اور شفقت علی نے 29رنز بنائے۔عادل احمد اور وقار احمد نے 2,2وکٹیں لیں۔ جوجی اسپورٹس 124رنز پر پویلین لوٹ گئی۔علی رضا نے 51رنز۔ایم شاہزیب 19رنز بناکرنمایاں رہے۔شعیب ابراہیم نے 4 ذیشان مومیا نے 3کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔ افضل قریشی، فرحان موتی والااور آصف اعوان نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کی۔