انٹرنیشنل سوکر فٹ سال کپ کا لیا قت جمنازیم میں آغاز
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل سوکر فٹ سال کپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیا قت جمنازیم میں شروع ہوگیاہے۔ تین روزہ ایونٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ ایونٹ میں پاکستان فٹ سال فیڈریشن ملک مہربان علی ، صدر طارق محمود، نائب صدر شاہد فاروق ملک۔سیکر ٹری عدنان ملک۔ ڈپٹی میئر اسلام سید ذیشان علی نقوی ، پاکسان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نواز گنجیرا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کے علاوہ سری لنکا۔ ترکی . ایران اور نیپال کے سفیر وں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں 4 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن پاکستان، برازیل، نیپال اور ترکی شامل ہیں برازیل ٹیم کی پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔ٹورنامنٹ 18 فروری تک جاری رہے گا۔