ایک تصویر ایک کہانی
لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ ایشیا کی سب سے بڑی کپڑے کی مارکیٹ ہے۔ دہلی گیٹ سے لیکر اعظم کلاتھ مارکیٹ تک سڑک پر چھوٹی چھوٹی دکانیں قائم ہیں۔ اسی طرح چھابڑی فروشوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بازار اتنا تنگ کر دیا گیا ہے کہ راہگیروں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ رش کی وجہ سے یہاں لوگوں کی روزانہ جیب کٹ جاتی ہے۔ جیب کترے واردات کے بعد آرام سے نکل جاتے ہیں۔ تجاوزات کا ذمہ دار کون ہے۔ اسے کون ختم کرے گا۔ سرکاری عملہ کھلے دِل سے یہاں سے ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس تجاوزات کا نوٹس لیں۔ تاکہ عوام کو آسانی میسر آ سکے۔ (اعجاز لاہوری)