شیخوپورہ جلسہ مخالفین کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیگا: رانا تنویر
فیروزوالہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے دھرنوں سمیت دیگر سازشی عناصر کا ہر سطح پر بھر پور طریقے سے مقابلہ کیااور اس کے باوجود مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر ڈال کر ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ 18فروری کا تاریخ ساز جلسہ منفی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، محمود اختر گورائیہ، طارق محمود کھوکھر، مہر محمد الیاس سیال، ملک ضیااللہ، نوید احمد چوہان ندیم احمد محمد عمران منے خان وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا لودھراں کے بعد نیا سرپرائز مخالفین کی آنکھیں اور نیندیں اُرانے کے لیے تیار ہے۔ سینٹ کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ لودھراں کے ضمنی الیکشن جیسا ہی رزلٹ دے گی۔