عدلیہ کو گالیاں دینے، نعرہ بازی سے نظام بہتر نہیں ہو سکتا: قمر کائرہ
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نعرے بازی اور عدلیہ کو گالیاں دینے سے نظام بہتر نہیں ہوتے۔ شریف برادران بوسیدہ نظام کی پیدوار ہیں۔ حکومت سرکاری اداروں کو کمزور کرکے پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط کر رہی ہے۔ فوج سمیت تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔ عاصمہ جہانگیر اور منو بھائی کا پیپلزپارٹی سے گہرا تعلق تھا۔ ان کے مشن کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پیپلزکلچرل ونگ کے زیر اہتمام منو بھائی اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کیلئے منعقد تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیاگیا جس سے حنا جیلانی، چوہدری منظوراحمد، حسین نقی، سلیمہ ہاشمی، فاروق طارق، اسرار بٹ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ عاصمہ جہانگیر جمہوریت کی بیٹی تھی انہوں نے ہر فورم پر جمہوریت کے حق میں آواز بلند کی۔