حکمران قرآن و سنت کی بجائے استعمار کے وفادار بنے ہوئے ہیں: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران قرآن و سنت کی بجائے امریکہ اور استعمار کے وفا دار بنے ہوئے ہیں،امت مسلمہ کی آزادی اور ترقی کا راستہ کرپٹ سیاستدانوں سے نجات اور قرآن سنت سے وابستگی ہے۔ ملک میں سودی معاشی نظام ہی غربت اور مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے سودی معاشی نظام اللہ تعالیٰ سے جنگ کے مترادف ہے ۔