پنجاب میں فنی تربیت کیلئے سینٹر آف ایکسیلینس بنایا جائے گا: ذوالفقار احمد چیمہ
لاہور(پ ر) نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے پنجاب ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال ملک اور جی آئی زیڈ کے راجہ سعد اور مادام رونیکا کے ساتھ جی ٹی ٹی آئی مغلپورہ کا دورہ کیا اُنہوں نے کہا کہ اس ادارے کو اپ گریڈ کر کے سینٹر آف ایکسیلینس بنایا جائے گا۔جہاں اعلٰی معیار کی ورکشاپس ہوں گی۔ جس سے تربیت کا معیار بلند ہو گا۔ یہاں ہیوی مشینری یعنی بلڈوزر، گریڈر، ایسیویٹر اور کرین کی بھی ٹریننگ دی جایا کریگی۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں نوجوانوں کو اعلٰی معیار کی تربیت فراہم کرکے انہیں ہنر مند بنایا جائیگا تا کہ وہ ملک کے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں۔