ایک سال میں زر مبادلہ ذخائر میں 5.4 ارب ڈالرز کمی تشویشناک ہے: تنویر صوفی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.4 ارب ڈلرز کی کمی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ قائم مقام چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ بین الاقوامی حالات کے مطابق بہت ضروری ہے کہ برآمد کننگان کو مراعات دی جائیں اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔