شامی فوج کے میجر جنرل کا پراسرار قتل، حکومت کی خاموشی
دمشق(این این آئی)اسد رجیم کے ایک اہم اور سینئر فوجی عہدیدار کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا ہے تاہم حکومت نے اس حوالے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسد رجیم کی فوج اور کیمیائی جنگ کا حصہ سمجھے جانے والے میجر جنرل احمد محمد حیسنو کوقتل کیا گیا۔ میجر جنرل حسینو شامی فوج کے زیر انتظام ملٹری کیمیکل کالج کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکا ہے۔جنرل حسینو کے قتل کے مقام اور طریقہ واردات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔