فرانس کے ساتھ تجارتی اضافہ ہمارے مفاد میں ہے: پاکستان سفیر
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) معین الحق سفیر پاکستان نے پاکستانی برادری اور پاکستانی صحافتی نمائندوں سے پیرس میں ملاقات کی اور ان کا مسلسل سفارت خانہ کے ساتھ مل کر فرانس اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے، مختلف منصوبوں میں تعاون اور ملک کے مثبت پہلوں اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے پاکستانی برادری کو سال 2017 میں ہونے والی ترقیوں اور سال 2018 کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہو ں نے سفارت خانہ کی جانب سے قونصل خانہ کی بہتر کارکردگی اور معیار کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ سفیر پاکستان نے گزشتہ سال 2017 میں پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو طرفہ تجارتی اضافہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔