لوکل گورنمنٹ کمشن کا اجراء
لاہور(خبر نگار)حکومت پنجاب نے فوری طور پر 7اراکین پر مشتمل لوکل گورنمنٹ کمشن کا اجراء کر دیا ہے ۔ممبران میںطارق محمود باجوہ اورمحمد نواز خان کی کیٹگری ٹریثری سائیڈ کی ہو گی،کاشف علی ملک ایڈووکیٹ اورمسمات فوزیہ وقار کی کیٹگری ٹیکنو کریٹ ہو گی،سردار علی زازا پی پی 247 اپوزیشن سائیڈ کی کیٹگری اور سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو سیکر ٹری کمشن بنایا گیا ہے۔ یہ کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہر قسم کے مالی معاملات،چیکنگ اینڈ بیلنس اور دیگر معاملات کو یقینی بنانے گا۔