نواز شریف سزا کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نا اہل نوازشریف اب سزا یافتہ ہونے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نہال ہاشمی کی طرح ان کو بھی توہین عدالت میں بلایاجائے اور سزا دی جائے ، نواز شریف آج حقیقی احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہے اس لیے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ سپر یم کور ٹ کی جانب سے بیرو ن ملک اکاو نٹس سے پیشہ وا پس لانے کیلئے کمیٹی کی تشکیل خو ش آئندہ ہے پوری قوم کی آواز اور مطا لبہ ہے کہ ملک سے لو ٹی دو لت کی واپسی کیلئے سپر یم کور ٹ کر دارادا کرے اور ملکی دو لت کو لو ٹنے والو ں کو نشا ن عبر ت بنائے تاکہ کو ئی بھی قومی خزانہ پر اپنے ہا تھ صا ف نہ کر سکے۔