منو بھائی پسے ہوئے طبقہ کی آواز تھے : امجد اسلام امجد و دیگر کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب
لاہور (سٹاف رپورٹر) نامور کالم نویس، مصنف، ڈراما نگار اور شاعر منیر احمد قریشی’’منو بھائی‘‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں نامور شاعر امجد اسلام امجد، آرٹ پروفیسر سلیمہ ہاشمی، ادیب اصغر ندیم سید، ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ آئی اے رحمان، کالم نگار طاہر سرور میر ، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، جی سی و کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ کے علاوہ منو بھائی کے اہل خانہ نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے منو بھائی کی زندگی اور خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ منو بھائی معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی آواز تھے۔