سعودی عرب کو ماڈریٹ ، روشن خیال ریاست بنانے کی کوشش لمحہ فکریہ ہے: عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ماڈریٹ اور روشن خیال ریاست بنانے کی کوشش امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر اظہار افسوس کیا کہ وہاں سینما کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور عورت کے لیے عبایہ اوڑھنا غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ویلنٹائن ڈے منانے میں کوئی حرج نہیں۔ امریکہ نے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پیرس میں عالمی قوتوں کا ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو فنانشل ٹیررازم کا مرتکب قرار دیے جانے پر غور ہو گا۔ در حقیقت امریکہ افغانستان میں پاکستان کی مدد چاہتا ہے۔