آشیانہ ہائوسنگ سکیم، سینئر بیورو کریٹ فواد حسن نیب میں پیش، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نہیں آئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ طورپر من پسند افراد کو ڈویلپمنٹ کے ٹھیکے دینے کی تحقیقات کے حوالے سے سینئر بیورو کریٹ فواد حسن فواد نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے۔ نیب حکام کی جانب سے انہیں مختلف سوالات پر مشتمل پیپر دیدیئے گئے ہیں اور آئندہ ان سوالات کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی نیب آفس میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ یاد رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے نیب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے بھی تحقیقات کی گئی۔