کسٹم اینٹی سمگلنگ نے 30 لاکھ مالیت سے زائد موبائل اور ایئرکنڈیشنر قبضہ میں لے لئے
لاہور (خبر نگار) کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور نے 2 مختلف کارروائیوں میں 30 لاکھ روپے سے زائد کے موبائل اور ایئر کنڈیشنر قبضہ میں لے لئے۔ سپرنٹنڈنٹ ناصر منہاس کی سربراہی میں انسپکٹر گلزار بھٹی، وحید بھٹی، سجاد بخاری، عبدالرحمن بٹ نے بیرون ملک سے سمگل ہوکر آنے والے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے استعمال شدہ 129 جدید موبائل فون قبضہ میں لے لئے۔ ایک دوسرے چھاپے میں 8 سمگل شدہ سپلٹ ایئر کنڈیشنر بھی قبضہ میں لے لئے گئے۔