ٹائون شپ اور مزنگ میں 2 افراد کی پراسرار ہلاکت
لاہور( نامہ نگار) ٹائون شپ کے علاقے میں ہوٹل پر کام کرنے والا 34 سالہ شخص امان خان اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے ہوٹل مالک کی اطلاع پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر ورثاء کو ہزارہ ڈویژن میں اطلاع کر دی،پولیس کے مطابق بظاہر موت کی وجہ سے ہارٹ اٹیک لگتی ہے، مزنگ کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردی۔گرین ٹائون کے علاقے میں جوہڑ سے نومولود بچی کی نعش ملی ہے شیراز ٹائون میں واقع پلاٹ میں بنے پانی کے جوہڑ میں نومولود بچی کی نعش تیرتی دیکھ کر رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے پہنچ کرنعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لئے نعش یہاں پھینک کر فرار ہوگئی ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔