جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کو مزید موثر بنایا جائے: فیصل شہزاد
لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس پی صدر فیصل شہزاد نے ہفتہ وار میٹنگ کے دوران صدر ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے جرائم کی روک تھام و کارکردگی کے حوالہ سے فرداً فرداً تمام ایس ایچ اوز سے رپورٹ حاصل کی ۔میٹنگ میں ایس ایچ اوز کی کارکردگی و جرائم کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ایس پی صدر آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا کہجرائم پر قابو پانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے اور معاشرہ امن و امان کا گہوارہ بن سکے۔صدر ڈویژن پولیس کی کارکردگی کے جائزہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ دو دن کے دوران مختلف سنگین جرائم میں ملوث62ملزمان کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں ناجائز اسلحہ کے بھی 04ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 04پسٹلزو درجنوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیںپولیس نے دیگر امتناعی کاروائیوں میں منشیات کے خلاف بھی کاروائی کے دوران 03ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب و چرس برآمدکی معاشرہ کو گداگری جیسی لعنت سے پا ک کرنے کے لیے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گداگری ایکٹ کے تحت 03ملزمان کو گرفتار کیا۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے بھی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں صدر ڈویژن پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت 10ملزمان کے خلاف کاروائی کی کسی بھی بڑے سانحہ اور جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے پولیس نے بروقت انسدادی کاروائیاں کر تے ہوئے نقصِ امن و دیگر لڑائی جھگڑے جیسے واقعات کے31ملزمان کو گرفتار کیاتاکہ کسی بھی قسم کا کوئی نقصِ امن یا جانی نقصان نہ ہو سکے۔ایس پی صدر فیصل شہزاد نے کہا کہ منشیات فروشوں، جواریوں ، رسہ گیروں اور لینڈ مافیا کے خلاف بلا تفریق کریک ڈائون کریں اس حوالہ سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر تے ہوئے ایسے جرائم پیشہ عناصر و بالخصوص اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔