عدالت میںغلط بیانی پر 3 بچے ماں سے لے کر والد کے حوالے
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے عدالت میں غلط بیانی پر تین بچوں کو ماں سے لیکر باپ کے حوالے کردیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج نے شہری اجمل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکی بیوی بلاوجہ بچے اغوا کرنے کے مقدمات درج کروا رہی ہے۔جبکہ 3 بچے بیوی کے پاس ہی رہائش پذیر ہیں۔ عدالتی حکم پر کاہنہ پولیس نے تینوں بچوں کو ماں سمیت عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں غلط بیانی پر عدالت نے بچوں کو باپ کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔