ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
لاہور(سٹاف رپورٹر) انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ نے ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ولائت خان عرف ولائتی اور احسان حسین قبضہ سے 2 لاکھ نقدی، 3 عدد موٹر سائیکلیں، 5 عدد موبائل فونز، 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلئے۔