نارنگ منڈی: محکمہ مال کی ملی بھگت، چھوٹے نے بڑے بھائی کی زمین فروخت کر دی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) خون سفید ہو گیا حقیقی بھائی نے 45 کنال وراثتی زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کرلیا اور محکمہ مال کی مبینہ ملی بھگت سے آ گے فروخت بھی کر دیا متاثرہ خاندان کا نارنگ منڈی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ دودھے میں 80 سالہ بزرگ منظور احمد نے خاندان کے ہمراہ بتایا کہ نصف صدی سے اپنا وراثتی رقبہ کاشت کررہاہے میرے حقیقی بھائی مقبول نے جوکہ گائوں کا با اثر چوھدری بھی ہے نے میری ملکیتی 45 کنال اراضی جو نواحی سدھانوالی میں واقع ہے زبردستی ہتھیانے کے بعد اسے محکمہ مال کے عملہ کی سازبازسے فروخت بھی کردیا ہے ہم نے ڈی پی او شیخوپورہ کو قبضہ گروپ کے خلاف درخواست گزاری تو ڈی ایس پی سرکل مریدکے نے مقبول کو گرفتار کرلیا لیکن اپنے اثرو رسوخ کے باعث رہا ہو گیا ہم تین ماہ سے در بدر بھٹک رہے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی بلکہ ہمیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور گائوں بدر ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔