گیس کی لوڈشیڈنگ
مکرمی ! گیس کی لوڈشیڈنگ کب اپنے اختتام کو پہنچے گی؟ کیا قدرتی وسائل کو بہترین ذرائع سے حاصل کرکے عوام کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا؟ کیا ہمارا ملک ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار رہے گا؟ مزید برآں بل جو آسمان سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ آدھی تنخواہ اس میں ختم ہو جاتی ہے۔ خدارا حکومت وقت اپنی ذمہ داری کو پہچانتے ہوئے کوئی لائحہ عمل تیار کرے ۔ (اُم طلحہ نذیر احمد۔ مسعود آباد فیصل آباد)