دہشت گردی کے معاملات میں کوتاہیاں برتنے پر تشویش امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے
واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے معاملات میں کوتاہیاں برتنے پر تشویش ہے اس لیے امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے۔ امریکی نشریاتی ادار ے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا یہ بات درست ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کو کافی عرصے سے اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے حوالے سے کوتاہیاں برت رہا ہے لہٰذا امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ ہیدر نورت نے کہا یہ معاملہ صیغہ راز کا ہے لہٰذا اس بارے میں فی الحال اور کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔
امریکہ