چکرا گوٹھ میں باپ نے بیٹی کو قتل کردیا ، فائرنگ سے 3 افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کا قتل جب کہ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں ایک شخص خالد نے اپنی بیٹی 14 سالہ ثمرین کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا قتل کی یہ واردات جمعہ کی سہ پہر ہوئی جس کے بعد پولیس نے ملزم خالد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات شک کی بنیاد پر ہوئی جس کے بارے میں تفتیش جاری ہے ادھر کورنگی نمبر4 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص40 سالہ رئیس الدین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ۔صدرمیں رینبو سینٹر کے نزدیک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ30 سالہ فلک اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا جب کہ گلستان جوہر میں جوہر کمپلیکس کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 35 سالہ عبدالسلام زخمی ہوگیا۔
بیٹی قتل