رینجرز کی کارروائیاں،9 ملزم گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے نو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان او رمنشیات برآمد کرلی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق لیاری میں چاکیواڑہ اور کلری سے بھتہ خوری ، ہوائی فائرنگ، منشیا ت فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث گینگ وار کے کارندے اورنگزیب اور دیگر تین ملزمان اشفاق علی ، محمد یوسف اور عابد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ درخشاں ، بہادر آباد سے دو منشیات فروشوں زاہد عرف آصف اور تیمور خان کے علاوہ اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میںملوث ملزمان رحمت اللہ، محمد وقاص کی گرفتاری عمل میںلائی گئی۔
رینجرز/ گرفتاریاں