ناصر عباس کی درخواست ضمانت پر نیب کو ریفرنس اور جواب داخل کرانے کے لیے مہلت
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت پر نیب کو ریفرنس اور جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ ناصرعباس کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ۔ریفرنس منظوری کے لیے چئیرمین نیب کو ارسال کردیا گیا ہے جیسے ہی ریفرنس منظور ہوگاعدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔
نیب ریفرنس جواب