;کراچی کی شاہراہوں پر چیف جسٹس کی حمایت میں بینر لگ گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی شاہراہوں پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کی حمایت میں بینر لگ گئے جن میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی بڑی بڑی تصویر یں لگی ہیں ۔بینر کا عنوان ہے سیاست نہیں انصاف ، نیچے یہ نعرہ بھی درج ہے کہ عوامی حقوق کی جنگ ثاقب نثار کے سنگ، ثاقب نثار کی تصویر کے اوپر یہ بھی لکھا ہے کہ کون بدلے گا نظام، ججز، پاک فوج یا کراچی کے عوام ۔