چیف جسٹس ثاقب نثار آج کراچی رجسٹری میں 12اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
کراچی (وقائع نگار)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج (ہفتہ) کراچی رجسٹری میں 12اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری میں واٹر کمیشن، اسپتالوں حالت زار، میڈیکل کالجوں سے متعلق سماعت کرینگے ۔چیف جسٹس آف پاکستان سائن بورڈ ز اور ہوڈنگز، شارخ جتوئی کی اسپتال منتقلی سمیت دیگر کی بھی سماعت کرینگے۔سپریم کورٹ رجسٹری نے سندھ حکومت، ایڈوکیٹ جنرل سندھ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے۔
کراچی سماعت