پی ٹی آئی نے عوامی مفاد سے متعلق امور کی نگرانی کیلئے 20 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مفاد سے متعلق امور کی نگرانی کیلئے 20 رکنی مفاد عامہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے مفاد عامہ کمیٹی کے اراکین کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 20 رکنی کمیٹی میں وکلائ، سماجی کارکنان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ کمیٹی مفاد عامہ کی نگرانی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی معاونت کرے گی۔