قومی ایئر لائن میں لاہور سے کراچی جانے والا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال انٹرنیشنل پر قومی ائر لائن کی پرواز سے کراچی جانے والا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پرواز پی کے 303 کے ذریعے لاہور سے کراچی جانے والے شہری محمود کو روانگی سے پہلے لائونج میں دل کی تکلیف ہوئی جس پر فوری طور پر ائر پورٹ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سمیت عملے کو طلب کیا گیا۔ طبیعت نہ سنبھلنے پر اسے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔