کھربوں کا فراڈ، نیرومودی کے گرد گھیرا تنگ، بیوی، بھائی، پارٹنر کیخلاف انٹرپول نوٹسز
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) اربوں روپے فراڈ میں ملوث بھارتی تاجر نیرو مودی کے گرد قانون نافذ کرنے والوں نے گھیرا تنگ کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے نیرو مودی کا پاسپورٹ معطل کر دیا۔ تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے نیرو مودی کی تلاش کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی۔ نیرو کی اہلیہ، بھائی اور بزنس پارٹنر میمول حیوسکی کیخلاف بھی انٹرپول نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ نیرو مودی پر 11 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ اور غیر قانونی لین دین کا الزام ہے۔ نیرو مودی کو چھوٹا مودی کہنے پر بی جے پی پھٹ پڑی۔ بھارتی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ نیرو کو چھوٹا مودی کہنا توہین آمیز ہے۔ بنکنگ نظام کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے بچ نہیں سکیں گے۔ یہ لفظ چھوٹا مودی کہا ہے۔ وضاحت کی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیرو مودی ڈیڑھ کھرب روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔ نیرو مودی کے 51 ارب روپے کے اثاثے سی بی آئی نے منجمد کر دیئے۔ نیرو مودی کے فراڈ کے انکشاف پر سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پرالزامات جاری ہیں۔ نیرو مودی کے اثاثوں میں شو رومز اور ہیروں کی مارکیٹ شامل ہے۔