پولیس کبھی بھی عوام کی مدد کے بغیر کا میا ب نہیں ہو سکتی،اعظم تیموری
اسلام آباد ( وقائع نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنانے ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کے لیے کیمو نٹی پولیسنگ اور نیبر ہوڈ واچ سسٹم کو فروغ دیا جا ئے گا، پولیس کبھی بھی عوام کی مدد کے بغیر کا میا ب نہیں ہو سکتی ، اس موقع پر ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد میر ویس نیا ز،ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ویلفئیر سنٹر عصمت آفریدی،ایس پی سٹی احمد اقبال،ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم ،ایس ڈی پی اوز،سٹی زون کے ایچ آر اوز اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔آج کےدور میں اگر پولیسنگ کا کوئی کامیاب طریقہ ہے تو وہ کمیونٹی پولیسنگ کا ہے ۔پوری دنیا میں یہ مانا جاتا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ،پولیسنگ کا ایک بہترین ماڈل ہے ۔اس کی وجہ ہمارا کسٹمر عوام ہی ہے اور اگر کمیونٹی ہی ہم سے خوش نہ ہو ،اس کا پولیس پر اعتبار یا اعتماد نہ ہو ،پولیس سے متنفر ہو تو ہم جو مرضی کر لیں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔نیبر ہوڈ واچ سسٹم کے بارے میں بتاتے ہوئے سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ اس کا مطلب آپ اپنے پڑوسیوں کو محفوظ بنانے میں مدد کریں،اسلام آباد پولیس میں ہر تھانے میں نیبر ہوڈ واچ کمیٹیز بھی بنائی گئی ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے ویمن پولیس سٹیشن میں ایک جینڈر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر قائم کر دیا ہے اور اس کے لئے 8090لینڈ لائن نمبر ایکٹو کر دیا ہے جس پر کوئی بھی خاتون یابچہ فون کر کے شکایت درج کروا سکتا ہے ۔