بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے،شاہد صدیقی
اسلام آباد (نا مہ نگار)سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے تعلیمی شعبے میں ایکسیلنس کے حصول کے لئے وژن اور حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ترقی کی منزلیں تعلیم سے جڑی ہیں ٗ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لئے بامعنی ریسرچ اور معیاری تعلیم پر توجہ مبذول کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عطاالرحمان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "ریسرچ اینڈ تعلیمی طریقوں" پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی۔ ملکی و غیر ملکی نامور ماہرین تعلیم کانفرنس میں ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل پریکٹسز پر مقالات پیش کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کے کلیدی مقالہ امریکہ کے معروف سکالر ٗ ڈاکٹر کرس راشمسن نے پیش کیا۔ استقبالیہ خطاب میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔حقیقی تعلیم یہ ہے کہ نئی نسل کو تحقیق و تخلیق کی جانب راغب کیا جائے تاکہ وہ سماجی۔اقصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ڈاکٹر عطاء الرحمن نے حالیہ برسوں میں اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی اور ریسرچ بیسڈ سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی قیادت میں یونیورسٹی نے بہت تیزی کے ساتھ ترقی حاصل کرلی ہے۔انہوں نے امریکہ کے تعلیمی سیکٹر میں چار علاقائی کمپیکٹس پر بھی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصدملکی و غیر ملکی نامور محققین اور ماہرین تعلیم کا مجمع لگانا تاکہ اُن کے تجربات اور مشاہدات سے ہمارے سکالرز مستفید ہوسکیں۔