گورونانک یونیورسٹی کے قیام میں حائل رکاوٹیں دور کرلی گئیں، برجیس طاہر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قیام میںحائل تمام رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا ہے اور ان کی اور اہل علاقہ کی یہ شدید خواہش ہے کہ وہاں یو نیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں متروکہ املاک پاکستا ن کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام کے لیے قائم ایک 34رکنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔ اجلاس میں وکلائ، صحافیوں ،سول سوسائٹی پر مشتمل کمیٹی نے ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں باہمی اتفاق رائے سے رپورٹ پیش کی جس کو اجلاس کے شرکاء نے سراہا ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ان کی کوششوں اور تعاون سے جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یانیورسٹی کا قیام عمل میں آ ئے گا۔