ایئرپورٹ پر گاڑی کی ٹکر سے چوہدری ریاض زخمی ہوگئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائر پورٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور سے آمد اور مانسہرہ روانگی کے موقع پر گوجر خان سے سابق ایم پی اے چوہدری ریاض گاڑی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا وہ مریم نواز کے قافلے میں شامل ہونے کیلئے اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی جس سے انہیں سرمیں چوٹ لگی مریم نواز نے لیگی رہنماء کے زخمی ہونے کی اطلاع پر اپنا قافلہ روک لیااور ہدائت کی کہ انہیں طبی امداد فراہم کی جائے ۔