سینٹ خصوصی کمیٹی نے ای الیون، ایچ 13 میں تعمیرات پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر E-11اور H-13میں تعمیراتی کاموں پر پابندی لگا دی، تھرڈ پارٹی سے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے غیر قانونی سکیموں کی تعمیرات کو روکنے میںسی ڈی اے کی ناکامی کا نوٹس لیا گیا ترقیاتی ادارے سے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا ۔جمعہ کو سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمینٹ ہائوس میں ہوا۔ اسلام آباد کےمختلف سیکٹرز بالخصوص ایچ تیرہ اور ای الیون میں بلڈنگ کوڈ اور قانون کے برعکس عمارتوں کی تعمیرات کا جائزہ لیا گیا۔ معاملات اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے تھے اور چیئرمین سینیٹ نے تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی تھی۔ متذکرہ سیکٹرز میں سرکاری اراضی پر خلاف ضابطہ عمارتیں بھی تعمیر کر دی گئیں ہیں ۔وزیر کیڈ طارق فضل چودھری نے تحقیقات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا ۔وزیر مملکت کیڈ سمیت متعلقہ ممبر سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایس ای سی پی اور ان سیکٹرز میں کاروبار کرنے والے پرائیویٹ بلڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی ارکان کے اتفاق رائے سے چیئرمین کمیٹی نے خلاف ضابطہ تعمیراتی کام روکنے کا متفقہ اعلان کر دیا ہے۔